۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
میگزین

حوزہ/ دنیا بھر میں ایک خاص شہرت رکھنے والی امریکی میگزین اے پی نے ایران میں طبی سائنس کی تاریخ اور سفر پر اپنا خصوصی شمارہ شائع کرکے ایران کی کامیابیوں کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں ایک خاص شہرت رکھنے والی امریکی میگزین اے پی نے ایران میں طبی سائنس کی تاریخ اور سفر پر اپنا خصوصی شمارہ شائع کرکے ایران کی کامیابیوں کو سراہا۔اکیڈمک پریس ایلسیویئر دنیا بھر کے علمی حلقوں میں اپنے ایک میگزین کے طور پر معروف ہے، اور اس کے تحریری ماہرین میں کئی نوبل انعام یافتہ شامل ہیں۔

اس میگزین نے ایران میں ہسپتال بندی، تشخیص، علاج اور سرجری کے عنوان سے ایک خصوصی شمارہ شائع کیا ہے، کتاب کی صورت میں اس شمارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے مختلف ادوار میں طب کے کن کن شعبوں میں ترقی کی۔

یہ 208 صفحات کی کتاب ہے، اس میں ایران کے مسیح دانشواری اسپتال کے بارے میں بات کی گئی ہے، جو ٹی بی اور پھیپھڑوں کی دیگر بیماریوں کی تحقیق اور علاج کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

اس شمارے میں ایران اور بیرون ملک شائع ہونے والے معتبر اعداد و شمار کی بنیاد پر معلومات مرتب کی گئی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام شعبوں میں شاندار ترقی کی ہے خاص کر انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے اس میدان میں کافی ترقی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .